” دی لیجنڈ آف مولا جٹ ” اب بھارت کے سینما گھروں میں۔

پاکستان کی شاندار فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ (The Legend of Mola Jutt) کی بھارتی سینما گھروں میں ریلیز کی تاریخ کا اعلان ہو گیا ہے۔

یہ فلم انسٹاگرام پر موجود آفیشل پیج پر ایک پوسٹ کے ذریعے آگاہ کی گئی ہے۔ ہندی زبان میں بنائی گئی اس فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ دو سال بعد بھی ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی مقبولیت میں کمی نہیں آئی، اور یہ فلم 2 اکتوبر کو بھارت کے سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

پوسٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت میں جن سینما گھروں میں یہ فلم دکھائی جائے گی، ان کی تفصیلات جلد ہی جاری کی جائیں گی۔ بھارتی فلم بین اس خوشخبری پر بہت خوش ہیں اور بے صبری سے اس فلم کی آمد کا انتظار کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس فلم کی بھارت میں ریلیز دسمبر 2022ء میں متوقع تھی، مگر انتہا پسند ہندو گروپوں اور مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) کی مخالفت کی وجہ سے اس کو منسوخ کرنا پڑا تھا۔

فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ (The Legend of Mola Jutt) دنیا بھر میں ریلیز ہوئی تھی اور باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کی۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔