چین میں 75 سال کا تباہ کن طوفان: شہر میں بڑے پیمانے پر تباہی ۔

چین کے شہر شنگھائی (China Shanghai Typhoon) کو 75 سال کا بدترین سمندری طوفان درپیش ہے، جس نے شہر میں تباہی مچادی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، 151 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہوائیں درختوں کو جڑوں سے اکھاڑ لے گئیں، عمارتوں کی کھڑکیاں اور اشتہاری بورڈز ہوا میں اڑتے نظر آئے۔ شدید ہواؤں کے باعث سڑکوں پر گاڑیاں، بشمول ایک چلتا ہوا ٹرک، اُلٹ گئے۔ مقامی افراد نے درختوں اور بجلی کے کھمبوں کے سہارے خود کو محفوظ رکھنے کی کوشش کی۔

(China Shanghai Typhoon) چین کے شہر شنگھائی طوفان کے پیش نظر 1400 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جبکہ تقریباً 4 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ متاثرہ علاقوں میں 12 انچ تک بارش ریکارڈ کی گئی ہے، اور مزید بارش کی پیشگوئی جاری ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔