پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز (Shagufta Ejaz) نے اپنے زیرِ علاج شوہر کے ساتھ اسپتال میں شادی کی سالگرہ منا کر بہتان تراشی کرنے والوں کو خاموش کر دیا۔
کچھ وقت پہلے شگفتہ اعجاز نے بیرونِ ملک سفر پر تنقید کرنے والوں کو سخت جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایسے لوگوں کو کبھی معاف نہیں کریں گی اور قیامت کے دن ان کا گریبان پکڑیں گی۔
اب انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک نیا وی لاگ شیئر کیا ہے جس میں اپنے شوہر یحییٰ صدیقی کے کمرے میں اسپتال میں شادی کی سالگرہ مناتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔ وی لاگ میں ان کی بیٹی ایمان کیک کے ساتھ اسپتال پہنچی، جہاں انہوں نے اپنے اہلِ خانہ اور دوستوں کے ساتھ مل کر خوشیوں بھرے لمحات گزارے۔
وی لاگ کے اگلے حصے میں شگفتہ اعجاز (Shagufta Ejaz) نے اسپتال کی سہولتوں کی کمی پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور مداحوں سے اپنے شوہر کی صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل کی۔
واضح رہے کہ شگفتہ اعجاز کے شوہر یحییٰ صدیقی پانچ برسوں سے کینسر کی بیماری میں مبتلا ہیں اور ایک نجی اسپتال میں علاج جاری ہے۔ شگفتہ اعجاز اور کی یہ دوسری شادی ہے، دونوں کے پہلی شادیوں سے دو دو بچے ہیں اور ان کی دو بیٹیاں بھی ہیں۔