ججز کی عمر میں اضافے اورعدلیہ میں ججز کی تعداد بڑھانے کے لیے آئینی پیکج،حکومتی اتحاد دوتہائی اکثریت کے قریب۔

آنے والے اہم قوانین اور ترامیم پر مشاورت کے لیے وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے اتحادیوں کو عشائیے کی دعوت (Dinner party) دی ہے۔ اس عشائیے میں ایوان میں مجوزہ قانون سازی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیر اعظم کے عشائیے میں پیپلز پارٹی کے اراکین شرکت نہیں کریں گے، جبکہ پیپلز پارٹی کے اراکین صدر زرداری کے عشائیے میں شریک ہوں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں جیسے مسلم لیگ (ن)، ایم کیو ایم، اور دیگر جماعتوں کے اراکین کو آج عشائیے کے لیے مدعو کیا ہے۔ دوسری طرف، صدر مملکت آصف زرداری نے پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن)، ایم کیو ایم اور دیگر اتحادیوں کو عشائیے کی دعوت (Dinner party) دی ہے، جس میں پیپلز پارٹی کے اراکین بھی شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق، صدر اور وزیراعظم عشائیے میں موجود شرکاء کو معاشی حالات اور مجوزہ قانون سازی پر اعتماد میں لیں گے۔ حکومت ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافہ کرنے اور اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعداد بڑھانے کے لیے ایک آئینی پیکج متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حکومتی اتحاد قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت حاصل کرنے کے قریب ہے۔ جے یو آئی کی حمایت ملنے کی صورت میں حکومت کو مزید تین ووٹ درکار ہوں گے، جبکہ سینیٹ میں حکومت کو 64 ووٹ ملنے کی امید ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔