جنوبی وزیرستان: پولیس وین پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، 11 زخمی

جنوبی وزیرستان (Waziristan) وانا کے علاقے میں کریکوٹ روڈ پر پولیس وین کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں پولیس اہلکاروں کے ساتھ عام شہری بھی شامل ہیں۔

ایم ایس ڈاکٹر حماد محمود کے مطابق، تمام زخمیوں کو فوری طور پرجنوبی وزیرستان (Waziristan) کے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ دھماکے کی نوعیت اور تحقیقات کے حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔