تحریک انصاف نے اسلام آباد میں میدان سجا لیا.

اسلام آباد میں پی ٹی آئی ( PTI ) کے جلسے کا میدان سج گیا، سنگجانی مویشی منڈی میں قائم جلسہ گاہ میں کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

فیڈرل اور پنجاب حکومت کی جانب سے کوششیں کی گئیں کہ کسی طرح جلسہ نہ ہوسکے، جلسہ گاہ کی طرف جانے والے تمام راستے بند کرنے کے باوجود کارکنان ہر رکاوٹ عبور کر کے جلسہ گاہ پہنچے.تاہم رکاوٹوں کو وجہ سے ہزاروں کارکن ابھی تک جلسہ گاہ نہیں پہنچ سکے،جس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی قیادت میں ریلی بھی شامل ہے جو تاحال جلسہ گاہ نہ پہنچ سکی.

پی ٹی آئی ( PTI ) کے جلسے کے موقع پر اسلام آباد آنے والے اہم راستے 39 مقامات پر بند ہیں۔

اسلام آباد ایکسپریس وے کے دونوں اطراف اور لہتراڑ روڈ سے کھنہ پل پر راستہ بند ہے، ٹیکسلا سے جی ٹی روڈ سنگجانی پوائنٹ پر جی ٹی روڈ دونوں اطراف کی ٹریفک کے لیے بند ہے.
اسلام آباد پہنچنے کے لیے بھارہ کہو کا داخلی راستہ سترہ میل پر بند ہے، موٹر وے ایم 2 اسلام آباد جانے والی سائیڈ بھی بند کر دی گئی ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔