لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کولاہور ہائی کورٹ نے کالعدم قرار دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کی تعیناتی کے خلاف دائر ایک شہری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا، جس میں اس تقرری کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا۔
درخواست گزار خاتون نے چیئرمین نادرا کے عہدے پر لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کی تعیناتی کو چیلنج کیا تھا، جس پر عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔
یاد رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کی بطور چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری سابق نگراں حکومت کے وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دی گئی تھی۔