ولادیمیر پیوٹن کا امریکی انتخابات پر طنزیہ تبصرہ، کاملا ہیرس کی حمایت کا اعلان

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن (Russian President Vladimir Putin ) نے امریکی صدارتی انتخابات پر ایک طنزیہ تبصرہ کیا ہے، جس میں انہوں نے ہنستی مسکراتی کاملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کیا۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن (Russian President Vladimir Putin ) نے کہا کہ اگر جو بائیڈن ہیرس کی حمایت کر رہے ہیں، تو ہم بھی ان کی حمایت کریں گے، اور کاملا کی مسکراہٹ کو ان کی مثبت حالت کی علامت قرار دیا۔ انہوں نے اس بات کا بھی تذکرہ کیا کہ ٹرمپ نے روس پر سب سے زیادہ پابندیاں عائد کیں، اور اگر ہیرس صدر بنتی ہیں تو ممکن ہے کہ وہ ٹرمپ کی طرح کی سخت پالیسیاں نہ اپنائیں۔

اس تنقید پر امریکی صدر جو بائیڈن کے ترجمان، جان کربی، نے روسی صدر کے تبصرے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پیوٹن کو امریکی انتخابات پر بات کرنے سے گریز کرنا چاہیے اور کسی بھی امیدوار کی حمایت کرنے سے باز رہنا چاہیے۔