ایک بھارتی کوسٹ گارڈ (Indian Coast Guard) کے ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر نے بحیرہ عرب میں ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ ہیلی کاپٹر پوربندر سے تقریباً 45 کلومیٹر دور سمندر میں ایک کشتی کے بیمار عملے کے رکن کو میڈیکل ایمرجنسی کے تحت بچانے کے لیے روانہ ہوا تھا۔
ریسکیو آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر کو سمندر میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی، مگر وہ سمندر میں ڈوب گیا۔ ہیلی کاپٹر میں موجود 4 اہلکاروں میں سے 3 ڈوب گئے، جبکہ ایک اہلکار کو بچا لیا گیا۔
حادثے میں لاپتا اہلکاروں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، جس میں 4 بحری جہاز اور 2 ہوائی جہاز شامل ہیں۔ ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل چکا ہے، لیکن حادثے کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق، خراب موسم ایک ممکنہ وجہ ہو سکتی ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی کوسٹ گارڈ (Indian Coast Guard)) کے اس ہیلی کاپٹر نے حالیہ گجرات میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں 67 جانیں بچائی تھیں۔
گزشتہ رات راجستھان کے ایئر بیس کے قریب بھارتی فضائیہ کا مگ-21 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ پائلٹ نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔
گزشتہ 30 برسوں میں بھارتی فضائیہ کے 535 جہاز فضائی حادثات کا شکار ہو چکے ہیں، جبکہ پچھلے 5 برسوں میں 46 فضائی حادثات میں ہلاک ہونے والے بھارتی پائلٹس کی تعداد 42 ہے۔