سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن: 139 افراد حراست میں

سعودی عرب ( Saudi Arab) نے اگست میں بڑے پیمانے پر کرپشن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 139 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
سعودی عرب کے محکمہ انسداد کرپشن نے اعلان کیا ہے کہ زیرحراست افراد مختلف وزارتوں، بشمول داخلہ، دفاع، صحت، انصاف، تعلیم، اور بلدیات، کے ملازمین ہیں۔ ان پر رشوت، منی لانڈرنگ، اور عہدے کے غلط استعمال کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ یہ قدم سعودی عرب (Saudi Arab) کی شفافیت اور حکومتی نظام کی مضبوطی کی جانب ایک اہم اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔
مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔