اداکارہ جویریہ عباسی نے شوہر کی سالگرہ پر دلکش انداز میں محبت کا اظہار کیا، چہرہ چھپائے تصویر شیئر کی

پاکستان شوبز کی دنیا سے وابستہ مشہور اداکارہ جویریہ عباسی (Javeria Abbasi)‌ نے حال ہی میں اپنے مسٹری مین کو عوام کے سامنے پیش کر دیا ہے۔ جویریہ نے جولائی میں اپنے شوہر کا تعارف کرواتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری پر ان کی سالگرہ کی خوشی منائی اور انہیں اپنی زندگی کا سب سے قیمتی اثاثہ قرار دیا۔ شوہر عدیل حیدر کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے، انہوں نے انہیں ٹیگ کیا، جس سے ہر کوئی حیران رہ گیا۔

یاد رہے کہ جویریہ عباسی نے مئی میں ایفل ٹاور کے سامنے ہاتھوں کی تصویر شیئر کرکے اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔ بعد میں، جولائی میں ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ اپریل میں اپنے شوہر کے ساتھ نکاح کر چکی ہیں، مگر انہوں نے اپنے شوہر کی شناخت راز میں رکھی تھی۔

اداکارہ نے اپنے شوہر کے بارے میں مزید معلومات دیتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر ایک کاروباری شخصیت ہیں اور شوبز سے کوئی تعلق نہیں رکھتے۔ حالیہ دنوں میں، جویریہ (Javeria Abbasi) نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے لاہور کے خوبصورت مناظر کو قید کیا اور اپنے شوہر عدیل حیدر کو ٹیگ کیا، تاہم شوہر کا چہرہ اس ویڈیو میں بھی پوشیدہ رہا۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔