درفشاں سلیم نے انسٹاگرام پر 5 ملین فالوورز کا سنگ میل عبور کر لیا.

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم (Durefishan Saleem) نے انسٹاگرام پر ایک نیا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ درفشاں سلیم (Durefishan Saleem) کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 5 ملین تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں ایک کیک پر 5 ملین لکھا ہوا ہے اور ساتھ میں ایک خوبصورت گلدستہ بھی موجود ہے۔ درفشاں سلیم نے اپنے 5 ملین فالوورز کی خوشی میں مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور ان سے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ خوبصورت اداکارہ ہانیہ عامر انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکارہ ہیں جن کے فالوورز کی تعداد 14.8 ملین ہے، جبکہ عائزہ خان کا دوسرا نمبر ہے ان کے فالوورز 14.2 ملین ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔