خون کی کمی کا مؤثرعلاج اور قدرتی اجزاء سے خون کی مقدار بڑھانے کا طریقہ۔

جسم میں خون کی کمی (Anemia) کی متعدد وجوہات ہو سکتی ہیں، جیسے آئرن کی کمی، کینسر، گردوں کے امراض، اور غذائی اجزاء کی کمی۔ اچھی بات یہ ہے کہ خوراک اور طرز زندگی میں تبدیلیاں کر کے خون کی مقدار کو بڑھایا جا سکتا ہے، لیکن اگر علامات برقرار رہیں تو ڈاکٹر سے مشورہ کرنا بہتر ہے۔

اگر آپ خون کی کمی کا شکار ہیں اور قدرتی طریقوں سے خون کی مقدار بڑھانا چاہتے ہیں، تو ماہرین کے مطابق ایک آسان گھریلو علاج آپ کی مدد کر سکتا ہے۔

ضروری اجزاء

– آملہ کا رس
– چنا پاؤڈر (125 گرام)
– شہد (120 ملی لیٹر)
– چینی یا گڑ (125 گرام)
– مٹی کا برتن (1)

آملہ وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے، جو خون کی کمی کو روکنے اور خون کی مقدار بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔ چنے خون کی گردش بڑھاتا ہے، ہاضمہ بہتر بناتا ہے، اور پیٹ کے کیڑے ختم کرنے میں بھی مددگار ہوتا ہے۔ شہد میں موجود ضروری غذائی اجزاء خون کی مقدار بڑھانے میں معاون ہیں۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ان اشیاء کو روزمرہ کی زندگی میں شامل کر کے آپ قدرتی طور پر خون کی کمی پر قابو پا سکتے ہیں اور اپنی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

طریقہ کار

1. آملہ کا رس تیار کریں: اگر ممکن ہو تو تازہ آملہ کا رس نکالیں یا کاڑھا تیار کریں۔ کاڑھا بنانے کے لئے ایک پیالے میں ایک کلو سوکھے آملے کے ٹکڑے ڈالیں، پھر اس میں چار لیٹر پانی شامل کریں اور ہلکی آنچ پر اُبالیں جب تک کہ پانی ایک لیٹر رہ جائے۔ اس کے بعد چھان لیں اور الگ رکھ دیں۔

2. چنے کا پاؤڈر بنائیں: ایک پین میں تھوڑا سا گھی گرم کریں اور اس میں چنے ڈال کر بھون لیں۔ پھر انہیں باریک پاؤڈر میں پیس لیں (125 گرام)۔

3. مکسچر تیار کریں: آملہ کا رس یا کاڑھا مٹی کے برتن میں ڈالیں، اس میں چنے کا پاؤڈر، چینی یا گڑ شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں۔ پھر شہد ڈال کر مزید مکس کریں۔ برتن کو کپڑے سے ڈھانپ کر رسی سے باندھ لیں اور 15 دن تک ہلائے بغیر رہنے دیں۔ 15 دن بعد مکسچر کو بوتل میں ڈالیں اور ہر صبح دو کھانے کے چمچ استعمال کریں۔

طرز زندگی میں تبدیلیاں

خون کی کمی (Anemia) کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے طرز زندگی میں تبدیلیاں بھی مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔ معتدل ورزش، جیسے سیڑھیاں چڑھنا، چہل قدمی یا گھر کے کام، خون کے سرخ خلیات کی پیداوار کے عمل کے لیے فائدے مند ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔