جولوگ برے وقت میں پارٹی چھوڑ گئے، ان کیلئے اب پارٹی میں کوئی جگہ نہیں .عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان (Imran khan ) نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران پارٹی کے مستقبل کے حوالے سے ایک اہم پالیسی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ جن لوگوں نے مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ چھوڑا، ان کے لیے اب پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہوگی۔ بانیٔ پی ٹی آئی نے اس بات پر زور دیا کہ انہیں اچھی طرح معلوم ہے کہ کن افراد نے آزمائش کے لمحات میں پارٹی سے منہ موڑا اور کن لوگوں نے تمام تر مشکلات کے باوجود وفاداری کا ثبوت دیا۔

انہوں نے ان وفادار کارکنوں کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ برے وقت میں بھی پارٹی کے ساتھ جڑے رہے اور دباؤ کے باوجود اپنے موقف پر قائم رہے، ان کی قربانیوں کی قدر کی جائے گی اور ان کے لیے پارٹی میں ہمیشہ جگہ موجود ہوگی۔
بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان (Imran khan )‌کا یہ بیان پارٹی کے ان رہنماؤں اور کارکنوں کے لیے ایک واضح پیغام ہے جو مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ ڈٹے رہے اور مستقبل میں بھی وفاداری کی توقع رکھتے ہیں۔
مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔