سینیٹ کمیٹی نے پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز کی فروخت پر اتفاق کرلیا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے حالیہ اجلاس میں پی آئی اے کے خریداروں کے انتخاب پر 5 بڈرز کو ایئرلائن کے 75 فیصد شیئرز دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں سیکریٹری نجکاری کمیشن عثمان باجوہ نے پی آئی اے کی مالی ضروریات پر تفصیل سے بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ پی آئی اے کے آپریشنز کے لیے خریدار کو فوری طور پر تقریباً 425 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرنی ہوگی۔

حکام نے مزید کہا کہ پی آئی اے کو اگلے تین سالوں میں 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پی آئی اے کی خریداری کے عمل میں 6 کمپنیوں میں سے 3 کمپنیاں خاصی دلچسپی ظاہر کر رہی ہیں۔ پی آئی اے کی نجکاری کی ڈیڈ لائن یکم اکتوبر سے آگے نہیں بڑھائی جائے گی، اور اگر خریدار کمپنیوں کا ڈیو ڈیلیجنس پراسس مکمل نہیں ہوتا تو بڈنگ کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔

چیئرمین نجکاری کمیٹی طلال چوہدری نے پی آئی اے کی موجودہ حالت پر گہری تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے فیصل آباد سے دیگر شہروں کے لیے پی آئی اے کی پروازوں کی عدم دستیابی کو خاص طور پر تشویشناک قرار دیا۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔