ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم میں جعلی اکاؤنٹس اور تصاویر کا استعمال بے نقاب۔

سینٹر فار انفارمیشن ریزیلینس نے ڈونلڈ ٹرمپ (Donald Trump)‌ کے حوالے سے ایک نئی رپورٹ شائع کی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ٹرمپ کی انتخابی مہم میں جعلی تصاویر اور فرضی اکاؤنٹس کا استعمال کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایلون مسک کے نام پر بنائے گئے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے ٹرمپ کی حمایت کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یورپی فیشن انفلوئنسرز کی چوری شدہ تصاویر کے ذریعے 16 ایسے اکاؤنٹس کی شناخت ہوئی ہے جنہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ (Donald Trump)‌ کی حمایت میں ٹوئٹس کیں اور ووٹ دینے کی اپیل کی۔ مزید برآں، رپورٹ میں 56 اکاؤنٹس کا بھی ذکر ہے جو چوری شدہ تصاویر کے ذریعے ٹرمپ کی انتخابی مہم چلا رہے تھے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔