سینما گھروں میں 50 سال بعد دوبارہ ’شعلے‘ کی گونج

بھارتی فلم انڈسٹری کی بے مثال فلم ‘شعلے’ کو 50 سال مکمل ہونے پر دوبارہ سینما گھروں میں خاص طور پر ریلیز کیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، جاوید اختر اور سلیم خان کی مشترکہ تحریر کردہ یہ فلم 49 برس مکمل کر چکی ہے اور اپنی 50 ویں سالگرہ میں داخل ہو چکی ہے۔

یہ فلم جاوید اختر اور سلیم خان کے سب سے مشہور منصوبوں میں شامل ہے اور سالوں گزرنے کے باوجود ‘شعلے’ آج بھی شائقین کے دلوں میں بسی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، سلمان خان نے بلاک بسٹر فلم ’ شعلے‘ کا ریمیک بنانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

فلم ‘شعلے’ کی 50ویں سالگرہ منانے اور مداحوں کی خوشی کے لئے فلم سازوں نے ایک بار پھر سینما گھروں میں اس کی خصوصی اسکریننگ کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، فلم ‘شعلے’ 31 اگست کو ممبئی کے ریگل سینما میں شام 5 بج کر 30 منٹ پر دکھائی جائے گی۔ اسکریننگ پر ‘شعلے’ کو 50 سال پرانے ونٹیج سینماسکوپ پرنٹ کے ذریعے پیش کیا جائے گا۔

فلم ‘شعلے’ کی خصوصی اسکریننگ میں فلم کے ہدایتکار رمیش سپی بھی سلیم جاوید کے ساتھ سینما گھر میں موجود ہوں گے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔