شاہین شاہ آفریدی بنگلہ دیش کےخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر۔

پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے اعلان کیا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹیم سے باہر کر دیا گیا ہے۔

راولپنڈی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جیسن گلیسپی نے کہا کہ شاہین آفریدی حال ہی میں والد بنے ہیں، اور ہم چاہتے ہیں کہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزاریں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شاہین آفریدی کے ساتھ اظہر محمود کام کر رہے ہیں، اور وہ تینوں فارمیٹس کی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

گلیسپی نے یہ بھی کہا کہ عامر جمال فٹنس کلیئرنس حاصل نہیں کر پائے، جبکہ ابرار احمد کو 12 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے تاکہ وہ کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم میں شامل ہو سکیں۔

بنگلادیش اورپاکستان کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اگست سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں 10 وکٹوں کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔