کرسٹیانو رونالڈو نے اگلے 2-3 سال میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے ریٹائرمنٹ کے بارے میں بڑا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، فٹبال کی دنیا کے سب سے مشہور کھلاڑی نے حالیہ انٹرویو میں اشارہ دیا ہے کہ وہ اگلے تین سالوں میں ریٹائر ہو سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، رونالڈو نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ وہ فوراً ریٹائر ہوں گے یا نہیں، لیکن انہیں لگتا ہے کہ فٹبال کے میدان میں ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ تاہم، وہ ممکنہ طور پر اگلے 2 یا 3 سال میں اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں گے، اور یہ بات یقیناً ہے کہ وہ النصر سے ہی ریٹائر ہوں گے۔

یاد رہے کہ 39 سالہ فٹبال کے عظیم کھلاڑی نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو چھوڑ کر دسمبر 2022 میں سعودی پرو لیگ کی ٹیم النصر میں شامل ہو گئے تھے۔

فٹبال کی دنیا سے ہٹ کر، رونالڈو نے حال ہی میں اپنا یوٹیوب چینل بھی شروع کیا ہے، جس پر انہوں نے چند گھنٹوں میں لاکھوں سبسکرائبرز بھی حاصل کر لیے ہیں۔
مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔