چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کا آغاز۔

چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کا آغاز ایک اہم قدم ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تجربہ فراہم کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں یہ پروگرام مخصوص تفصیلات کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے؛

وظیفہ: انٹرن شپ کرنے والے نوجوانوں کو ماہانہ 25,000 روپے وظیفہ دیا جائے گا۔

پہلا مرحلہ: ابتدائی طور پر 6,000 انٹرن شپ مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

دورانیہ: پروگرام کا دورانیہ 6 ماہ ہوگا۔

ترجیح: گزشتہ دو برس میں ڈگری مکمل کرنے والے گریجوایٹس کو ترجیح دی جائے گی۔

عمر کی حد: انٹرن شپ کے لیے عمر کی حد 18 سے 25 سال ہے۔

پلیسمنٹ: منتخب انٹرنی کو نجی شعبے کے نمایاں اداروں میں تعینات کیا جائے گا۔

رجسٹریشن: انٹرن شپ میں درخواست دینے کے لیے نوجوان cmip.punjab.gp.pk ویب سائٹ پر رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اس پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو مالی خودمختاری کی طرف گامزن کرنے اور ان کے روشن مستقبل کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔