عمران خان کا پیغام ہے کہ جلسہ 8 ستمبر کو ہر حال میں ہوگا، قوم تیاری کرے!: شیر افضل مروت

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کا پیغام ہے کہ جو بھی صورتِ حال ہو جلسہ 8 ستمبر کو ہی ہو گا۔

شیر افضل مروت نے اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آٰئی عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ پاکستان کی حقیقی آزادی کی جنگ متحد ہو کر لڑنی ہے۔

بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان نے 8 ستمبر کی ذمے داری علی امین گنڈا پور کو دی ہے کہ وہ ہر صورت یہ جلسہ کروائیں اور کہا ہے کہ اگر 8 ستمبر کو میرا بھی یہ پیغام آئے کہ جلسہ منسوخ ہو گیا ہے تو آپ نے یقین نہیں کرنا۔

8 ستمبر کے جلسے میں اعلان کروں گا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے مجھے کیا ذمے داریاں دی ہیں.

اُنہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ قوم ستمبر کے جلسے کے لیے تیاری رکھے۔

محسن نقوی کا کرکٹ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ بناوٹی اور نان پروفیشنل لوگوں کو ذمہ داریاں سونپنے سے پاکستان کو شکست پر شکست ہو رہی ہے، میرٹ کی مسلسل پامالی ہو رہی ہے۔