راولپنڈی ٹیسٹ کی آخری دو دن کی ٹکٹوں کا ریفنڈ، ویک اینڈ پر شائقین کے لیے فری انٹری

بنگلادیش اور پاکستان کے درمیان راولپنڈی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، ویک اینڈ پر اسٹیڈیم کے دروازے مفت کھولنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ میچ کی شائقین کرکٹ کی دلچسپی بڑھانے کے لیے ہفتے اور اتوار کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں انٹری کو مفت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

شائقین اب شعیب اختر، سہیل تنویر، میران بخش، یاسر عرفات، اور جاوید میانداد انکلوژرز میں بغیر کسی چارج کے داخل ہو سکتے ہیں۔

جاوید میانداد اور وی آئی پی انکلوژرز کو فیملیز کے لیے مختص کر دیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے آخری دو روز کے ٹکٹ خریدنے والوں کو ٹکٹ کا ریفنڈ فراہم کیا جائے گا۔