اسرائیلی سابق میجر جنرل نے غزہ میں حماس کے خلاف اپنی ناکامی کا اعتراف کر لیا۔

اسرائیلی فوج کے سابق میجر جنرل نے غزہ میں حماس کے خلاف اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایک ایسی مشکلات سے بھری صورت حال میں پھنس چکے ہیں جس سے نکلنا ناممکن لگتا ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، اسرائیل کے سابق میجر جنرل یزہاک برک نے بیان دیا ہے کہ ہمیں ایک ایسی پیچیدہ صورت حال کا سامنا ہے جہاں ایک طرف حماس کے ساتھ جنگ جاری ہے جبکہ دوسری جانب ایران کے ساتھ تناؤ بڑھ رہا ہے۔

سابق میجر جنرل نے انتباہ کیا کہ اگر غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات ناکام ہوتے ہیں تو خطے میں ایک طویل مدتی جنگ شروع ہوسکتی ہے اور اسرائیل چاروں طرف سے شدید خطرات میں گھرا رہے گا۔

یزہاک برک نے مزید کہا کہ وزیر دفاع نے غزہ کے مسئلے کے حوالے سے جو مقاصد طے کیے تھے، ان میں سے کوئی بھی پورا نہیں ہوسکا۔ اگر یہی صورت حال برقرار رہی اور اسرائیلی وزیراعظم اور ان کے اتحادیوں میں تبدیلی نہ آئی تو اسرائیل اگلے سال تک صفحۂ ہستی سے مٹ سکتا ہے۔