جنرل (ر) فیض حمید کا مقدمہ کھلی عدالت میں چلایا جائے، عمران خان کا مطالبہ

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل (ر) فیض حمید کا مقدمہ کھلی عدالت میں چلایا جائے، کیونکہ جنرل (ر) فیض اور ان کے درمیان کا معاملہ فوج کا اندرونی مسئلہ نہیں ہے۔

صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ انہوں نے آرمی چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ جنرل (ر) فیض حمید کا ٹرائل کھلی عدالت میں ہونا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک سول سابق وزیراعظم ہیں اور انہیں ملٹری کورٹ میں لے جانا پاکستان کی عالمی ساکھ کے لیے نقصان دہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جنرل (ر) فیض ریٹائرمنٹ کے بعد بے اثر ہو چکے ہیں، اور ان کے ساتھ رابطہ رکھنے سے انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ عمران خان نے وضاحت کی کہ اگر 9 مئی کے واقعات میں جنرل (ر) فیض کا مرکزی کردار ہے، تو وہ کھلے ٹرائل کا مطالبہ کرتے ہیں، کیونکہ 9 مئی کو ان کی گرفتاری کا حکم فوج کے اعلیٰ ترین افسر نے دیا تھا، اور یہ مسئلہ قومی سلامتی سے زیادہ ایک مقامی مسئلہ ہے۔