پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، اس تربیتی لانچ کا مقصد فوجیوں کی تربیت، مختلف تکنیکی پیرامیٹرز کی توثیق، اور میزائل کے مختلف ذیلی نظاموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔

بیلسٹک میزائل کے تجربے کے موقع پر اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن، آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ، سائنسدانوں اور انجینئرزموجود تھے۔ اس کامیابی پرصدرآصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔

اس کامیابی سے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا اور اس کے اسٹریٹیجک اثاثوں کی درستگی اور بقا کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔