راولپنڈی پولیس کی درخواست مسترد، بشریٰ بی بی کو مقدمات سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے بشریٰ بی بی کو 9 مئی کے 12 مقدمات سے بری کر دیا۔

بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 9 مئی 2023 کے واقعات سے متعلق 12 مقدمات درج کیے گئے تھے۔ سماعت ملک اعجاز آصف نے کی جو کہ انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج ہیں، پولیس نے بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی تھی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت اڈیالہ جیل میں کی اور پولیس کی درخواست کو مسترد کر دیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی سے جی ایچ کیو حملے سمیت 12 مقدمات کی تحقیقات کی جائیں گی، جبکہ انسداد دہشتگردی عدالت میں وکیل سلمان صفدر نے جو کہ بشریٰ بی بی کے وکیل ہیں نے پولیس کی درخواستوں کی مخالفت کی۔