بیلا روس کی سبالینکا نے سنسناٹی اوپن میں امریکی حریف کو شکست دے دی۔

مشہور ٹینس کھلاڑی اورعالمی نمبر تین، بیلا روس کی مشہور ٹینس کھلاڑی آریانا سبالینکا، نے سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ پہلی بار جیت لیا ہے۔

امریکی ریاست اوہائیو کے شہر سنسناٹی میں جاری اس ایونٹ میں دلچسپ اور سخت مقابلے جاری ہیں۔

سال کے چوتھے گرینڈ سلام یو ایس اوپن سے پہلے وارم اپ ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز کے فائنل میچ میں بیلا روس کی 26 سالہ آریانا سبالینکا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی کھلاڑی جسیکا پیگولا کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 5-7 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔

یہ سبالینکا کا رواں سال جنوری کے آسٹریلین اوپن کے بعد دوسرا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل ہے، جس کے ساتھ ہی ان کے ڈبلیو ٹی اے ٹائٹلز کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سبالینکا نے کہا کہ وہ انجری مسائل سے چھٹکارا پانے کے بعد اس سال اپنا دوسرا ٹائٹل جیت کر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انجری کی مشکلات کے باوجود بڑی فتح کی توقع نہیں تھی، مگر ٹورنامنٹ کے دوران اپنی توجہ کھیل پر مرکوز رکھی اور سخت محنت کی، جس کا صلہ انہیں ٹائٹل کی صورت میں ملا۔

سبالینکا نے یہ بھی کہا کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی شاندار کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے مزید فتوحات حاصل کرنے کی امید رکھتی ہیں۔

آریانا سبالینکا سنسناٹی اوپن جیتنے والی دوسری بیلا روسی کھلاڑی بن گئی ہیں؛ ان سے قبل بیلا روس کی وکٹوریہ آزارینکا نے 2013 میں سنسناٹی اوپن کا ویمنز سنگلز ٹائٹل جیتا تھا۔