روس نے تین دن میں یوکرین پر قبضے کا اعلان کیا تھا، تین سال بعد بھی ملک آزاد ہے،امریکی صدرجو بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ روس نے یوکرین پر حملے کے دوران یہ توقع رکھی تھی کہ وہ محض تین دن میں ملک پر قبضہ کر لے گا، مگر تین سال بعد بھی یوکرین آزاد ہے۔

ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن میں اپنے الوداعی خطاب میں صدر جوبائیڈن نے روسی صدر کو سخت الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا اور اپنے حریف سیاستدان ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی شدید تنقید کا سامنا کیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر بائیڈن نے کہا کہ روس نے انتباہ کے باوجود یوکرین پر حملہ کیا اور تین سال گزر جانے کے باوجود جنگ جاری رکھی ہوئی ہے، مگر روس اب تک کسی قابلِ ذکر کامیابی حاصل نہیں کر سکا۔

صدر بائیڈن نے یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کی بھی تعریف کی اور ان کی حمایت کا عزم ظاہر کیا۔