عمران اشرف اور جسی گِل کےبین الاقوامی فلم پروجیکٹ سے فنون کی سرحدیں ٹوٹنے کا امکان۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار عمران اشرف اور بھارتی گلوکار و اداکار جسی گِل کے بارے میں سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ خبر گردش کر رہی ہے کہ یہ دونوں بین الاقوامی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

عمران اشرف اور جسی گِل کا بین الاقوامی فلم میں مشترکہ کام کرنا پاکستان اور بھارت کے فنکاروں کو ایک ساتھ لانے اور دونوں ممالک کی ثقافتی روایات کو جوڑنے کا ایک شاندار موقع فراہم کرے گا۔

فلم کا نام اور دیگر تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں، لیکن مداحوں کی خوشی دیدنی ہے اور وہ اس بات کے منتظر ہیں کہ فن کس طرح سیاسی اور ثقافتی سرحدوں کو پار کر کے دونوں ممالک کے لوگوں کو قریب کرے گا۔

مداح اپنے پسندیدہ فنکاروں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں اور امید ظاہر کر رہے ہیں کہ یہ پروجیکٹ جنوبی ایشیاء کے مزید اداکاروں کے لیے بین الاقوامی سینما تک رسائی کا دروازہ کھولے گا۔