بڑی پیشگوئی، اگلا امریکی صدر کون؛

امریکا کے صدارتی انتخابات رواں سال نومبر میں ہونے والے ہیں جن میں ڈونلڈ ٹرمپ اور کاملا ہیرس ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں۔ اس وقت ایک اہم پیشگوئی سامنے آئی ہے جس میں نجومی ایمی ٹرپ نے کہا ہے کہ ٹرمپ ہی اگلے امریکی صدر ہوں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر صدارتی دوڑ میں ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کی بجائے مشیل اوباما میدان میں ہوتیں تو ٹرمپ کو سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑتا اور ممکن تھا کہ وہ بڑے مارجن سے ہارتے۔ لیکن چونکہ کملا ہیرس میدان میں ہیں، ٹرمپ کے لیے کوئی آسان راستہ نہیں ہوگا، پھر بھی ان کی جیت کی توقع ہے۔

ایمی ٹرپ نے مزید کہا کہ کملا، جو بائیڈن کے مقابلے میں بہتر امیدوار ہیں اور اگر وہ ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہوتیں تو انہیں ترجیح دیتیں۔ تاہم، ان کے خیال میں ٹرمپ اس بار جیت جائیں گے۔

موجودہ صدر جو بائیڈن کے مستقبل کے بارے میں پیشگوئی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے بڑھتے ہوئے مطالبات کے باوجود اپنی مدت پوری کریں گے اور جب وہ عہدہ چھوڑیں گے تو یہ چودھویں رات ہوگی۔

ایمی ٹرپ نے ایک اور سنگین پیشگوئی کی ہے کہ انتخابات سے پہلے امریکا میں تشدد یا دہشت گردی کے حملے ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انتخابات سے پہلے یا 2025 کی پہلی ششماہی کے دوران اگست سے ستمبر کے درمیان امریکا میں تشدد یا انارکی کے اشارے مل رہے ہیں، جو عام لوگوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔

ماہر علم نجوم نے یہ بھی کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ کسی بھی تنازعے کی صورت میں سیاسی بدامنی پیدا ہو سکتی ہے۔ یہ تنازعہ اندرونی ہوگا یا بیرونی، اس کا علم نہیں لیکن انتخابات سے پہلے تناؤ اور تنازعے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایمی ٹرپ نے پہلے بھی جو بائیڈن کی صدارتی دوڑ سے باہر ہونے کی پیشگوئی کی تھی اور ان کی پیشگوئی درست ثابت ہوئی تھی۔