محکمۂ صحت سندھ نے منکی پاکس سے بچاؤ کے لیے ہدایات جاری کر دیں۔

محکمۂ صحت سندھ کی جانب سے منکی پاکس سے بچاؤ کے حوالے سے ایک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔

اس ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ منکی پاکس انفیکشن جانوروں سے انسانوں یا ایک انسان سے دوسرے انسان میں ایک میٹر کی قربت سے پھیل سکتا ہے۔ ابتدائی علامات میں بخار، سر اور پٹھوں میں درد، گلے میں خراش اور غدود کی سوجن شامل ہیں۔

ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ دوسرے مرحلے میں جسم پر سرخ دھبے نمودار ہونا شروع ہوتے ہیں جو کہ 2 سے 4 ہفتے تک برقرار رہ سکتے ہیں۔ تشخیص کے بعد، مریض کو ضروری سامان کے ساتھ قرنطینہ میں رکھنا بہت اہم ہے۔

منکی پاکس سے بچاؤ کے لئے ہاتھوں کی صفائی، سینیٹائزر کا استعمال، اور این 95 ماسک پہننا ضروری ہے۔