مہوش حیات کی ’ایملی اِن پیرس‘ کے سیٹ پر لوكاس براوو کے ساتھ تصاویر۔

مہوش حیات نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر حال ہی میں کچھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ مقبول سیریز ‘ایملی اِن پیرس’ کے اداکار لوكاس براوو اور پروڈیوسر کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔ یہ تصاویر سیریز کے سیٹ پر، خاص طور پر کردار گیبریل کے کچن میں لی گئی ہیں، اور مہوش حیات خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہی ہیں۔

مہوش حیات نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ‘ایملی اِن پیرس’ کے نئے سیزن کے سیٹ پر لوكاس براوو اور پروڈیوسر کے ساتھ وقت گزارنا بہت خوشگوار رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ بھی دوسرے مداحوں کی طرح نئے سیزن کے پریمیئر کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔

اداکارہ نے یہ بھی اشارہ دیا کہ شاید سیریز کے نئے سیزن میں گیبریل کی محبت کی کہانی میں پاکستانی ذائقے بھی شامل ہوں، جس سے مداحوں کو یہ امید ہے کہ مہوش حیات کی انٹری بھی ہو سکتی ہے۔ تاہم، اس حوالے سے ابھی تک کوئی واضح معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ 2020 میں مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ وہ فرانسیسی اداکار لوكاس براوو کی مداح ہیں۔