نواز شریف کا 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو 14 روپے فی یونٹ ریلیف دینے کا وعدہ۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے پنجاب میں 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بڑا ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے۔

ذرا ئع کے مطابق، نواز شریف نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنی صاحبزادی اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ساتھ پنجاب کے بجلی صارفین کے لیے اہم اعلان کیا۔ انہوں نے بجلی کی قیمت میں 14 روپے فی یونٹ کی کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ یہ سہولت 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو میسر ہوگی، اور اگست اور ستمبر کے بجلی کے بلوں میں فوری ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

نواز شریف نے مریم نواز کی کوششوں کی تعریف کی اور وزیراعظم شہباز شریف سے درخواست کی کہ وہ عوام کی فلاح کے لیے مزید اقدامات کریں۔