پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میں اعلیٰ پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کے لیے خوشخبری۔

پنجاب حکومت نے تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کے لیے خوشخبری سنادی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میں اعلیٰ پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کے تعلیمی اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔

اس نئی سکیم کے تحت، پنجاب حکومت 25 ہزار طلباء کی تعلیمی فیس اور دیگر اخراجات ادا کرے گی۔ وزیر اعلیٰ نے طالبات کے لیے ایک خصوصی ٹرانسپورٹ پروگرام کے آغاز کی بھی منظوری دی ہے اور پنجاب کے تمام اضلاع میں آئی ٹی ہب قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ علاوہ ازیں، چیف منسٹر نے لیپ ٹاپ اسکیم کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔

اس کے ساتھ ہی، ہر پوزیشن ہولڈر طلباء کے استاد کو بھی انعام دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے طلباء کے لیے اسکالرشپ پروگرام کی بھی منظوری دی ہے۔

پنجاب حکومت 25 ہزار طالبات کے تعلیمی اخراجات کے لیے سالانہ 125 ارب روپے کا بجٹ مختص کرے گی اور ابتدائی طور پر پنجاب کے 60 گرلز کالجز کو بسیں فراہم کی جائیں گی۔