بنگلا دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذرائع کے مطابق، بنگلا دیش کے خلاف راولپنڈی میں 21 اگست سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم میں 3 فاسٹ باؤلرز اور ایک اسپنر شامل ہوں گے۔

پی سی بی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی ٹیم میں شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کے ساتھ تیسرے فاسٹ باؤلر کے طور پر میر حمزہ کو منتخب کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق، عبداللہ شفیق کی اوپننگ پوزیشن کو کوئی خطرہ لاحق نہیں، کپتان شان مسعود نمبر تین پر کھیلیں گے جبکہ سابق کپتان بابر اعظم نمبر چار پر بیٹنگ کریں گے۔

مزید یہ کہ، پی سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد ہریرہ، جو بنگلا دیش اے کے خلاف پاکستان شاہینز کی طرف سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں، ٹیسٹ ڈیبیو کرنے کے مضبوط امیدوار ہیں۔

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی وکٹ فاسٹ باؤلرز کے لیے انتہائی مدد گار ثابت ہونے کی توقع ہے۔