گلوکار اور موسیقار عدنان سمیع کی بالی ووڈ میں واپسی۔

گلوکار اور موسیقار عدنان سمیع خان (Adnan Sami Khan) 9 سال بعد ایک بار پھر رومانوی فلم میں اپنی دلکش دھنوں کے ساتھ بالی ووڈ میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔

سلمان خان کی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ میں اپنے مشہور گانے ’بھر دو جھولی‘ سے لاکھوں دلوں کو جیتنے کے بعد عدنان سمیع خان کی 9 سال بعد بالی ووڈ میں دوبارہ انٹری ہو رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، عدنان سمیع خان جلد ہی بالی ووڈ کی آنے والی نئی میوزیکل ہارر فلم ’قصور‘ میں رومانوی دھنوں کے ساتھ سنائی دیں گے۔

رپورٹس کے مطابق، فلم ’قصور‘ میں عدنان سمیع خان (Adnan Sami Khan) معروف گلوکارہ پائل دیو کے ساتھ جاوید محسن کی میوزیکل ڈائریکشن میں کام کر رہے ہیں۔

میڈیا کے مطابق، فلم ’قصور‘ کی شوٹنگ کا دوسرا شیڈول اگلے ہفتے ممبئی کے ایک سٹوڈیو میں لگائے گئے شاندار سیٹ پر شروع ہوگا، جہاں اس رومانوی گانے کی عکسبندی کی جائے گی۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔