ملک میں پولیو کیسزمیں تیزی سے اضافہ۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر کے 266 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس (Polio virus) کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے، اور 58 اضلاع اس بیماری سے متاثر ہیں، جن میں سندھ سب سے آگے ہے۔

بلوچستان میں 93، خیبر پختونخوا میں 31، پنجاب میں 22 ماحولیاتی نمونوں میں وائرس پایا گیا، اسلام آباد میں پانچ اور آزاد کشمیر میں ایک ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق رواں برس ملک بھر میں 14 بچے پولیو وائرس (Polio virus)‌ کا شکار ہوئے ہیں، جن میں بلوچستان میں 11، سندھ میں دو، اور پنجاب میں ایک بچہ شامل ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے ارکان پولیو کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں اور کمیٹی نے ویکسین کی تقسیم اور فنڈز کی تفصیلات طلب کی ہیں۔

سیکرٹری صحت کے مطابق گزشتہ سال سیکیورٹی مسائل درپیش تھے، جس کی وجہ سے بلوچستان اور کراچی میں وائرس کی شدت زیادہ رہی۔ اگلے دو ماہ میں مزید کیسز سامنے آ سکتے ہیں، اور کچھ پولیو ورکرز جعلی مارکنگ بھی کر رہے ہیں۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔