برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے مشترکہ بیان پر ایران کا ردعمل آ گیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ایران (Iran) نے یورپی ممالک کے کشیدگی میں کمی کے مطالبے کو مسترد کر دیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے بیان دیا ہے کہ ایران سے تحمل کا مطالبہ سیاسی بصیرت کی کمی کا مظہر ہے اور یہ بین الاقوامی قانونی اصولوں کے خلاف ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ ایران ایک بار پھر فرانس، جرمنی اور برطانیہ سے غزہ میں جنگ بندی کی اپیل کرتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، فرانس، جرمنی اور برطانیہ نے کل کہا تھا کہ ایران مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھانے سے گریزکرنا چاہیے۔

دوسری جانب، امریکا نے ترکیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران (Iran) کو کشیدگی کم کرنے پر آمادہ کرے۔ ترکیہ میں امریکی سفیر جیف فلیک نے صحافیوں کو بتایا کہ ترکیہ اور دیگر اتحادی ایران کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے پر آمادہ کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ امریکی سفیر نے کہا کہ ترک رابطہ کار اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ حالات مزید بگڑ نہ جائیں۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔