وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جویلین تھرو کے عالمی چیمپئن ارشد ندیم کو شاندار انعامات سے نوازدیا۔

میاں چنوں (نیوز ڈیسک) مریم نواز گولڈ میڈل (Gold Medal) جیتنے والے ارشد ندیم سے ملنے ان کے گاؤں میاں چنوں پہنچیں۔

وزیرِ اعلیٰ نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اتھلیٹ کے گھر پہنچ کر ارشد ندیم اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں تاریخ ساز کامیابی پر مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم نے قوم کو بے نظیر خوشی فراہم کی ہے۔

انہوں نے کھلاڑی کو گولڈ میڈل (Gold Medal) جیتنے پر 10 کروڑ روپے کی انعامی رقم اور ایک کار بھی دی۔

ملاقات کے بعد وزیرِ اعلیٰ مریم نواز میاں چنوں سے واپس لاہور روانہ ہوگئیں۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ارشد ندیم کو وزیرِ اعلیٰ کی ہدایت پر گاڑی کا رجسٹریشن نمبر پی اے کے 92.97 الاٹ کیا گیا، جبکہ تحفے میں دی گئی گاڑی ارشد ندیم کے گھر پہنچا دی گئی۔

اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ارشد ندیم کے استاد اورکوچ سلمان اقبال بٹ کو 50 لاکھ روپے کا چیک دیا اورانہیں شاباش بھی دی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اولمپکس میں 40 سال بعد پاکستان کو تمغہ جتوانے والے ارشد ندیم کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں، فنکاروں اور مختلف اداروں نے انعامات دینے کا اعلان کیا تھا۔
مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔