بھارتی ہندو انتہا پسند رکشک دل کے غنڈوں نے غازی آباد میں مقیم بنگلہ دیشی پناہ گزینوں پر حملہ کردیا۔

بھارت میں ہندو انتہا پسندی کا ایک اور شدید واقعہ رونما ہوا ہے جس میں ہندو رکشک دل کے غنڈوں نے غازی آباد میں مقیم بنگلہ دیشی پناہ گزینوں پر حملہ کیا ہے۔

بھارت میں دیگر مذاہب اور اقلیتوں کے خلاف نفرت ایک طویل عرصے سے ہندوؤں کی عادت رہی ہے، اور موجودہ مودی حکومت کی پشت پناہی کے تحت ہندو انتہا پسندوں کی ہمت اتنی بڑھ گئی ہے کہ وہ اقلیت مخالف، خاص طور پر مسلم دشمنی میں ہر قسم کی حد پار کرنے کو تیار ہیں۔

حال ہی میں اتر پردیش کے شہر غازی آباد میں ہندو انتہا پسندی کا ایک اور بھیانک واقعہ پیش آیا۔ یہاں مقیم بنگلہ دیشی پناہ گزینوں کے عارضی خیموں پر بجرنگ دل اور ہندو رکشک دل کے غنڈوں نے اچانک حملہ کر دیا۔ انتہا پسندوں نے خیمے پھاڑ ڈالے اور وہاں موجود لوگوں پر شدید تشدد کیا۔

عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں نے بار بار بھارت کو خبردارکیا ہے کہ وہ ہندو انتہا پسندی کے خلاف اقدامات کرے، مگر مودی حکومت نے ہمیشہ ان وارننگز کو نظر انداز کیا ہے۔