پاکستانی فنکار حمزہ علی عباسی باضابطہ مصنف بن گئے۔

پاکستانی فنکار حمزہ علی عباسی (Hamza Ali Abbasi) نے باضابطہ طور پر مصنف بننے کا اعلان کر دیا ہے اور ان کی پہلی کتاب “مائی ڈسکوری آف گاڈ، اسلام اینڈ ججمنٹ ڈے” لانچ ہو گئی ہے۔

فنکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی کتاب کا عنوان شیئر کرتے ہوئے اپنے پیروکاروں کو کتاب کی اشاعت کی خوشخبری دی ہے۔

حمزہ علی عباسی (Hamza Ali Abbasi) نے لکھا کہ ’’الحمدللہ، اس وقت میری کتاب صرف امریکہ میں دستیاب ہے، لیکن جلد ہی یہ پاکستان اور دنیا کے دیگر حصوں میں بھی دستیاب ہو جائے گی۔‘‘

انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ کتاب کی مزید تفصیلات کے بارے میں مسلسل اپ ڈیٹس فراہم کرتے رہیں گے۔

اداکار کی اس پوسٹ کے بعد مداح انہیں مبارکباد دے رہے ہیں اور ساتھ ہی کچھ لوگ کتاب کے مواد سے متعلق سوالات بھی کر رہے ہیں، جن کے جوابات اداکار خود فراہم کر رہے ہیں۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔