نیرج چوپڑا اور ارشد ندیم کی جائیدادوں کا ایک تقابلی جائزہ۔

جیولین تھرو میں سلور میڈل جیتنے والے بھارتی کھلاڑی نیرج چوپڑا (Neeraj Chopra) کے کل اثاثے 37 کروڑ روپوں کے قریب ہیں، جبکہ اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ کے اثاثے ان کے مقابلے میں بہت کم ہیں۔

پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو کی کیٹیگری میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کرنے والے ارشد ندیم نے انفرادی کھیلوں میں وطن عزیز کے لیے یہ سنگ میل عبور کیا ہے۔

انہوں نے تقریباً 93 میٹر دور جیولین پھینک کر اولمپک گیمز کا 118 سالہ ریکارڈ توڑ دیا اور شاندار کامیابی کے ساتھ وطن واپس پہنچے، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

حکومت کی طرف سے ارشد ندیم کے لیے انعامات کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔ وفاق، صوبوں اور دیگر اداروں کی جانب سے کروڑوں روپے کے انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔

تاہم، ان انعامات کے اجراء سے قبل ارشد ندیم کی کل دولت ایک کروڑ روپے سے کم تھی، جبکہ ان کے بھارتی حریف نیرج چوپڑا (Neeraj Chopra)‌ کی جائیدادیں تقریباً 37 کروڑ کے قریب ہیں۔
مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔