“ٹیڈپول واٹر” وزن کم کرنے میں معاون۔

حال ہی میں وزن کم کرنے کے لئے ایک نیا طریقہ علاج منظر عام پر آیا ہے جسے “ٹیڈپول واٹر” کہا جاتا ہے، یعنی مینڈک کے بچوں کا پانی۔

سوشل میڈیا کی مقبولیت کے ساتھ مختلف نئے رجحانات ابھرتے رہتے ہیں، اور حالیہ دنوں میں وزن کم کرنے کا نیا طریقہ جو خاص طور پر لڑکیوں میں مقبول ہو رہا ہے، وہ ہے “ٹیڈپول واٹر”۔

تاہم، آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، کیونکہ اس پانی میں دراصل مینڈک کے بچے شامل نہیں ہیں۔ اس نسخے میں بنیادی طور پر گرم پانی، تخ ملنگا کے بیجوں کے دو چمچ، اور تازہ لیموں کا رس شامل ہوتا ہے۔

اس نام کا انتخاب پانی کی ظاہری شکل کی بنیاد پر کیا گیا ہے جو تخ ملنگا کے بیجوں کی وجہ سے مینڈک کے بچوں کی طرح لگتا ہے۔

نوعمر صارفین آن لائن اس گھریلو علاج کے فوائد کی تعریفیں کر رہے ہیں اور دعویٰ کر رہے ہیں کہ یہ ان کی اضافی چربی کم کرنے اور آنتوں کی صحت بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو رہا ہے۔