بانی پی ٹی آئی ایک سیاسی حقیقت ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی (Shah Mehmood Qureshi) نے کہا ہے کہ چاہے کسی کو برا لگے یا اچھا، بانی پی ٹی آئی ایک سیاسی حقیقت ہیں، اور ان کی حقیقت کو تسلیم کیے بغیر ملک میں سیاسی استحکام ممکن نہیں۔

کوٹ لکھپت جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں 40 سال سے سیاست میں ہوں اور 39 سالوں میں کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا، مگر حالیہ ایک سال میں میرے خلاف درجنوں مقدمات درج کر دیے گئے ہیں۔

شاہ محمود قریشی (Shah Mehmood Qureshi) نے کہا کہ نواب اکبر بگٹی کے ساتھ جو کچھ ہوا، وہ ظلم تھا، اکبر بگٹی پاکستان مخالف نہیں تھے، اور ہمیں ایک دوسرے کو غدار کہنا بند کرنا چاہیے، کیونکہ 75 سال سے یہ عمل جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محمود اچکزئی ایک جمہوریت پسند ہیں، اور جمہوری اور آئینی سوچ رکھنے والا شخص غدار نہیں ہو سکتا۔ بلوچستان میں امن مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد بھی دی۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔