تاپسی پنو کے مطابق دہلی خواتین کے لیے دنیا کا سب سے زیادہ غیر محفوظ شہر۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور ماڈل تاپسی پنو (Tapasee Pannu) نے حال ہی میں بھارتی دارالحکومت دہلی کو خواتین کے لیے دیگر شہروں کے مقابلے میں سب سے زیادہ غیر محفوظ قرار دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات بالی ووڈ کی اداکارہ کرینہ کپور کو ایک پوڈکاسٹ میں دیے گئے انٹرویو کے دوران کہی۔

تاپسی پنو نے کہا کہ دہلی میں خواتین کے لیے غیر محفوظ ماحول ہے، اور انہوں نے خود اس کا تجربہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہلی کے رہائشی اپنی بیٹیوں کو سورج غروب ہونے سے پہلے گھر پہنچنے کی تاکید کرتے ہیں، جبکہ دیگر شہروں میں ایسا عام نہیں ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ چونکہ ان کا تعلق دہلی سے ہے، اس لیے وہ سمجھتی تھیں کہ ہر جگہ یہی صورتحال ہے اور ہر شہر میں چھیڑ چھاڑ کرنے والے لوگ پائے جاتے ہیں۔ لیکن جب انہوں نے دوسرے شہروں میں رہائش اختیار کی تو انہیں پتہ چلا کہ دہلی کے والدین ہی اپنی بیٹیوں کو جلد گھر واپس آنے کا کہتے ہیں، دوسرے شہروں میں ایسا نہیں ہوتا۔

تاپسی پنو (Tapasee Pannu) نے کہا کہ اگرچہ انہوں نے کبھی سیٹ پر غیر محفوظ محسوس نہیں کیا، لیکن وہ بہت سی اداکاراؤں کی طرف سے سیٹ پر ہراسانی کی کہانیاں سن چکی ہیں۔ پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران انہوں نے بھیڑ میں پیش آنے والی جنسی ہراسانی کے تجربے کا ذکر کیا، جو ایک مذہبی تہوار کے دوران ہوا تھا۔
مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔