ارشد ندیم پیرس سے وطن کیلئے روانہ، رات ایک بجے لاہور پہنچیں گے۔

اولمپک چیمپئن ارشد ندیم (Olympic champion Arshad Nadeem) پاکستان کے لیے روانہ ہو چکے ہیں اور آج رات ایک بجے لاہور پہنچیں گے۔

ارشد ندیم (Olympic champion Arshad Nadeem) نے پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلے میں سونے کا تمغہ جیت کر ایئرپورٹ سے آج پاکستان کی طرف روانہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایا ہے اور یہ انفرادی کھیلوں میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل بھی ہے۔

انہوں نے اولمپکس کی تاریخ میں سب سے لمبی تھرو کرتے ہوئے 92.97 میٹر کی دوری طے کی، جس سے نہ صرف اولمپک بلکہ ایشیا کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔ مزید یہ کہ انہوں نے جیولین تھرو کے فائنل راؤنڈ میں دو بار 90 میٹر کی حد پار کر کے اولمپکس کی 116 سالہ تاریخ میں نیا سنگ میل قائم کیا۔
مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔