برازیل کے علاقے ساؤ پاؤلو میں مسافر طیارہ گرکرتباہ۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق، ساؤ پاؤلو(Sao Paulo) میں ایک مسافر طیارہ گر کر مکمل طور پر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 61 افراد ہلاک ہو گئے۔ طیارہ برازیل کے جنوبی علاقے کاسکاویل سے ساؤ پاؤلو جا رہا تھا۔

ایئر لائن کے مطابق، طیارے میں 57 مسافر اور 4 عملے کے اراکین موجود تھے۔ تمام افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

برازیل کے علاقے ساؤ پاؤلو (Sao Paulo)‌میں مسافر طیارہ گرنے کی ویڈیو بھی منظرعام پر آ گئی ہے۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق، طیارہ ہوا میں بے قابو ہو گیا تھا، اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔