خیبرپختونخوا میں سینکڑوں اساتذہ کئی سالوں سے تنخواہوں (Salaries) سے محروم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس معاملے پر رپورٹ صوبائی اسمبلی میں پیش کر دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت سینکڑوں اساتذہ کو تنخواہیں نہیں ملیں۔ خاص طور پر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے 389 اساتذہ کو گزشتہ تین سالوں سے تنخواہ نہیں دی گئی۔
دستاویزات میں مزید بتایا گیا ہے کہ فاؤنڈیشن کے تحت 727 اساتذہ بھی گزشتہ ایک سال سے تنخواہوں (Salaries) سے محروم ہیں۔
اس معاملے میں محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ صوبہ مالی بحران کا شکار ہے۔ گزشتہ تین سالوں میں 450 ملین روپے کے فنڈز جاری نہیں کیے گئے۔ جب تک یہ اخراجات محکمہ خزانہ سے جاری نہیں ہوتے اساتذہ کو ان کی تنخواہیں ادا نہیں کی جا سکتیں۔