پاکستانی شوبزستاروں کا ارشد ندیم کی اولمپکس میں کامیابی پرخوشی کا اظہار۔

پاکستانی شوبز کے ستاروں نے بھی ارشد ندیم کی اولمپکس (Olympics) میں کامیابی پر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اولمپکس کی 118 سالہ تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کرنے پر ارشد ندیم کو نہ صرف قوم کی جانب سے بلکہ سیاسی رہنماؤں اور شوبز کے ستاروں کی جانب سے بھی زبردست داد دی جا رہی ہے۔

پیرس اولمپکس (Olympics) میں ارشد ندیم کی گولڈ میڈل جیتنے پر شوبز کے ستارے سوشل میڈیا پر انہیں مبارکباد کے پیغامات بھیج رہے ہیں۔

اداکارہ عائزہ خان اور ہانیہ عامر نے ارشد ندیم کی کامیابی کی تعریف کی، جبکہ اداکار فہد مصطفیٰ اور سجل علی نے بھی انسٹا گرام کی سٹوری پر ارشد ندیم کو پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کرنے پر سراہا۔

اس کے علاوہ، گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ مائرہ خان نے ارشد ندیم کو قوم کا ہیرو قرار دیا۔

یہ بھی واضح رہے کہ 40 سال کے بعد ارشد ندیم نے پاکستان کو اولمپکس گیمز میں گولڈ میڈل دلایا ہے۔ فائنل مقابلے کے پہلے راؤنڈ میں ارشد ندیم نے سب سے طویل تھرو پھینک کر عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

ارشد ندیم کی جانب سے 92.97 میٹر کی طویل ترین تھرو پھینکی گئی جو گزشتہ 28 سالوں میں اولمپکس گیمز کے جیولن تھرو فائنل میں پھینکی جانے والی سب سے طویل تھرو ہے۔
مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔