گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا 10 کروڑ روپے کا انعام۔

پیرس اولمپکس میں پاکستان نے 40 سال بعد سونے کا تمغہ جیتا ہے، ارشد ندیم (Arshad Nadeem) نے جیولن تھرو میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

جیولن تھرو کا یہ فائنل پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 25 منٹ پر شروع ہوا۔

ورلڈ ایتھلیٹکس کی جانب سے جاری کردہ فائنل تھرو چارٹ کے مطابق، ارشد ندیم نے چوتھے نمبر پر تھرو کیا۔

ارشد ندیم (Arshad Nadeem) کا پہلا تھرو نا کام رہا جبکہ دوسری کوشش میں 92.97 میٹر کی تھرو کی اور گولڈ میڈل کے حقدار قرار پائے۔

اس شاندار کامیابی پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ارشد ندیم کے اعزاز میں 10 کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔

مریم نواز نے ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر قوم کو ایک قیمتی تحفہ دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ارشد ندیم نے مشکلات کا مقابلہ کرتے ہوئے 40 سال بعد پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ارشد ندیم کے نام سے منسوب ایک اسپورٹس سٹی بنانے کا بھی اعلان کیا، جو میاں چنوں میں قائم ہوگا۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔